ڈیوسنک نے ملازمین کو حصص دینے کی نئی اسکیم متعارف کروائی

Devsink introduces new employee share scheme

ڈیوسنک نے ملازمین کو حصص دینے کی نئی اسکیم متعارف کروائی

لاہور (8 جولائی 2025) – پاکستان کی معروف آئی ٹی کمپنی ڈیوسنک نے اپنے ملازمین کے لیے ایمپلائی اسٹاک اونرشپ پلان  کا آغاز کیا ہے۔ اس نئی اسکیم کے تحت ملازمین کو کمپنی کے حصص دیے جائیں گے۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق، یہ اسکیم ملازمین کو کمپنی کا حصہ بنانے اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔ اس کے تحت ملازمین ایک سال کی ملازمت کے بعد چار سال کے دوران کمپنی کے حصص حاصل کرسکیں گے۔

ڈیوسنک کے سی ای او عثمان آصف کا کہنا ہے کہ “یہ قدم ہمارے ملازمین کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر ملازم خود کو کمپنی کا اہم حصہ سمجھے۔”

یہ اسکیم بین الاقوامی معیارات کے مطابق بنائی گئی ہے، جس میں حصص کی تقسیم ملازمین کی کارکردگی اور خدمات کے دورانیے کے حساب سے ہوگی۔ ملازمین ان حصصات کو بعد میں کمپنی کو واپس فروخت بھی کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی شعبے کے ماہرین کے مطابق، پاکستان میں یہ اسکیم جدید ترین انسانی وسائل کے انتظام کی ایک اہم کوشش ہے، جو ملازمین کو زیادہ بااختیار بنانے میں مدد دے گی۔


Tags:
· · · · · · · · · · · · · · · · · ·
Categories:
Science and Technology

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور