گوگل نے ویدر نیکسٹ تھری متعارف کرا دیا، موسم کی پیشگوئی مزید تیز اور درست

گوگل نے ویدر نیکسٹ تھری متعارف کرا دیا، موسم کی پیشگوئی مزید تیز اور درست

پشاورلائیو: گوگل ڈیپ مائنڈ اور گوگل ریسرچ نے جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی عالمی موسمیاتی پیشگوئی کا ماڈلویدر نیکسٹ تھری متعارف کرا دیا ہے، جو پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتاری اور بہتر مقامی تفصیل کے ساتھ موسم کی پیشگوئی فراہم کرے گا۔

ویدر نیکسٹ تھری براہ راست جیو اسٹیشنری سیٹلائٹس سے حاصل ہونے والی تازہ تصاویر اور زمینی موسمیاتی اسٹیشنز کے ڈیٹا کو استعمال کرتا ہے۔ اس کے ذریعے ہر گھنٹے نئی موسمی پیشگوئی تیار کی جاسکے گی، جبکہ اس کی مقامی ریزولوشن 5 کلومیٹر تک ہوگی، جو سابقہ ماڈل کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا زیادہ تفصیلی ہے۔

نیا ماڈل طوفانوں، بارش کے نظام اور دیگر شدید موسمی حالات میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کی پیشگی نشاندہی کے لیے ہر گھنٹے تازہ پیشگوئی فراہم کرے گا۔

ویدر نیکسٹ تھری سطح زمین کے درجہ حرارت اور نمی کو 5 کلومیٹر تک، جبکہ سطحی ہواؤں کو 10 کلومیٹر تک کی تفصیل سے پیشگوئی کرسکتا ہے۔ اس خصوصیت سے ان علاقوں میں بھی زیادہ مقامی نوعیت کی معلومات حاصل ہوسکیں گی جہاں موسمی پیشگوئی پہلے کم مؤثر رہی ہے۔

گوگل کے مطابق نئے ماڈل نے بارش سے متعلق اہم پیمانوں پر روایتی موسمی پیشگوئی کے نظام کے مقابلے میں غلطی کی شرح 50 فیصد تک کم کی ہے۔

اس کے علاوہ ویدر نیکسٹ تھری بجلی پیدا کرنے والے نظام اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کے لیے بھی اہم معلومات فراہم کرے گا، جن میں 100 میٹر بلندی پر ٹربائن کے مقام کی ہوا کی رفتار، مختلف سطحوں پر بادلوں کی موجودگی اور شمسی توانائی کی شدت شامل ہے۔

گوگل کے مطابق ویدر نیکسٹ تھری کو گوگل سرچ، جیمنی، گوگل میپس، گوگل میپس پلیٹ فارم ویدر اے پی آئی اور گوگل ارتھ انجن میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔

نئے ماڈل سے ایک دن یا اس سے زیادہ پہلے موسم کی منصوبہ بندی کرنے والے صارفین کو بارش کی پیشگوئی میں 50 فیصد تک زیادہ درستگی حاصل ہوگی، جبکہ ان علاقوں میں بہتری زیادہ نمایاں ہوگی جہاں ماضی میں موسم کی پیشگوئی نسبتاً کم قابل اعتماد رہی ہے۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

4 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago