Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں 17 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں 17 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری

بالائی علاقوں میں فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج سے 17 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر متعلقہ اداروں نے الرٹ جاری کردیا۔ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش سے فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ جبکہ بڑے شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں آج سے 17 ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمے نے 14 سے 17 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث فلیش فلڈ کے خدشے سے خبردار کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ پشاور، مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ خوشاب، میانوالی، نورپور تھل، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور گردونواح میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی اقدامات یقینی بنائے۔ راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ جبکہ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو بارشوں کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے ضروری حفاظتی اور امدادی اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

10 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago