پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والے شہریوں کو خبردار کر دیا

PTA

پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والے شہریوں کو خبردار کر دیا

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں ایسے صارفین کو خبردار کیا ہے جو غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق پاکستان میں بغیر رجسٹریشن والے فون عام طور پر کم قیمت میں دستیاب ہوتے ہیں کیونکہ ان پر کسٹم ڈیوٹیز یا ٹیکس ادا نہیں کیے جاتے، جس کے باعث یہ کم آمدنی والے افراد کیلئے نسبتاً سستی اور پرکشش آپشن بن جاتے ہیں۔

تاہم پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ موبائل فون کسی بھی وقت بلاک ہو سکتا ہے، کیونکہ ڈی آئی آر بی ایسسسٹم کے تحت صرف وہی ڈیوائسز نیٹ ورک پر چل سکتی ہیں جو سرکاری طور پر منظور شدہ ہوں۔

پی ٹی اے کے بیان میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ
#06#* ڈائل کرکے اپنے موبائل فون کا 15 ہندسوں پر مشتمل آئی ایم ای آئی  نمبر معلوم کریں، اور پھر پی ٹی اے کی ویب سائٹ یا 8484 پر ایس ایم ایس بھیج کر اپنے موبائل کا رجسٹریشن اسٹیٹس چیک کریں۔

اتھارٹی نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ موبائل فون بلاک ہونے سے قبل ہی اپنی ڈیوائس رجسٹر کروا لیں تاکہ بلا رکاوٹ کنیکٹیویٹی سے فائدہ اٹھا سکیں۔ پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ایک ذمہ دار ڈیجیٹل شہری کی حیثیت سے عوام صرف منظور شدہ اور رجسٹرڈ ڈیوائسز ہی استعمال کریں۔

Publisher 


Tags:
· · · · · · · · · · · · · · · · · ·
Categories:
Science and Technology

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور