Tight robots committed suicide by taking more work
ویسے تو پریشانی اور ذہنی دباؤ سے تنگ آکر انسان خود کشی کرلیتا ہے مگر اس بار ایک روبوٹ نے کام کے بوجھ سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔
روبوٹ میں انسانوں کی طرح ہوش یا جذبات نہیں ہوتے تاہم اس حیرت انگیز واقعے نے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی کوریا میں گذشہ روز جمعرات کو پیش آیا جب ایک روبوٹ سے کمپنی کی جانب سے زیادہ کام لیے جانے پر اس نے خودکشی کرلی۔
مذکورہ واقعہ جنوبی کوریا کے شہر گومی میں پیش آیا۔ روبوٹ ایک سرکاری بلدیاتی دفتر میں تقریبا ایک سال سے معمول کے انتظامی امور انجام دے رہا تھا۔ واقعے نے مصنوعی ذہانت کے برتاؤ کے نفسیاتی زاویوں پر سوالیہ نشان اور پروگرامنگ کی خامیاں سامنے آںے سے متعلق شکوک پیدا کر دیے ہیں۔
روبوٹ کی خودکشی کی تحقیقات کرنے والے حکام نے بتایا ہے کہ “روبوٹ خودکشی سے قبل تیز تیز چکر لگا رہا تھا اور پھر دانستہ طور پر 6 فٹ اونچی سیڑھی کی جانب گیا، اور وہاں سے چھلانگ لگا دی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس روبوٹ کو
Bear Robotics
نامی امریکی کمپنی نے تیار کیا تھا۔ روبوٹ کے ٹکڑے جمع کر لیے گئے ہیں جس کا کمپنی جائزہ لے گی۔بتایا جا رہا ہے کہ روبوٹ کی پروگرامنگ میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی جس کے باعث اس نے عجیب و غریب حرکات شروع کیں اور خود کو سیڑھیوں سے نیچے گرا دیا۔
یہ روبوٹ روزانہ صبح 9 سے شام 6 بجے تک کام کرتا تھا۔ دیگر روبوٹوں کے برعکس یہ روبوٹ لفٹ بلا کر بلڈنگ کی دوسری منزلوں پر جانے کی صلاحیت بھی رکھتا تھا۔
via Daily AAJ
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…