Categories: Sports

نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو شکست دیدی

پشاور(سپورٹس رپورٹر) انڈر16 نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے پانچویں روز مزید دو میچوں میں خیبر پختونخوا اے نے بلوچستان اے کو 0-5سے شکست دی جبکہ پنجاب ڈی اور سندھ بی کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔اس موقع پر اولمپئن منظور جونیئر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ اولمپئن خالد حمید، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ، سیکرٹری ہدایت اللہ، کوچز یاسر اسلام، ضیاء اللہ بنور ی سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں۔قیوم سپورٹس کمپلیکس لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں خیبر پختونخوانے بلوچستان کو سنبلنے کا موقع نہیں دیا اور میچ کے آغاز سے ہی بلوچستان کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے ۔اور ساتویں منٹ میں ہی عثمان نے پینلٹی کارنر پر خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلادی۔تین منٹ بعد عثمان نے ہی ایک عمدہ مووکے بدولت فیلڈ گول کرکے کے پی کا سکور 0-2کردیا۔20ویں منٹ میں 9نمبر کی شرٹ پہنے عثمان نے تیسرا گول کرکے ہیٹرک مکمل کی۔زیداہ تر میچ بلوچستان کے ہاف میں ہی کھیلا گیا۔چھ منٹ بعد حسن نے ایک بہترین گول کرکے سکور 0-4کردیا۔اس کے بعد 30منٹ تک بلوچستان اے کے دفاعی کھلاڑیوں نے خیبر پختونخوا کے فارورڈ کو روکے رکھے لیکن 56ویں منٹ میں کے پی کو ایک پینلٹی کارنر ملا جس پر ابراہیم نے گیند گول پوسٹ میں پھینک کر اپنی ٹیم کی برتری 0-5 کردی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔میچ کے ایمپائرز مظہر وسیم اور سبطین رضا تھے۔فیلڈ جیوری میں اعجاز احمد کھوکھر ،اسلم شاہ،ایم یعقوب اور فہد علی خان شامل تھے۔

via: Saad Bin Awias


Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

8 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

19 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago