پشاور( محمد سعد سے) آل پاکستان امن کرکٹ ٹورنامنٹ جمخانہ گرائونڈ پشاور میں شروع ہوگئی ہے جس میں آٹھ مختلف ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، افتتاحی میچ میں خیر خواہ کرکٹ کلب نے دائودزئی کلب کو بیس رنز سے شکست دیدی ، ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح سماجی کارکن اور تاجر رہنماملک عبداللہ خان نے کیا افتتاحی روز کھیلے گئے میچ پہلے میچ میں خیر خواہ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 140 رنز بنائے جس میں عرفان 55 ، شاہد 22 اور عمران 17 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، دائودزئی کلب کی جانب سے جمیل نے دو ثاقب نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ جواب میں دائودزئی کلب کی پوری ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، فواد عالم 45 ، معاذ 23 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، خیر خواہ کلب کی جانب سے یوسف نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی عبداللہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے جہاں پر کرکٹ گرائونڈ آباد ہوں گے وہاں پر ہسپتال ویراں ہوں گے ۔
سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…
پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…