Categories: Sports

ڈی جی سپورٹس کا مردان میں کھیلوں کی مختلف سکیموں کا جائزہ

پشاور( محمد سعد سے) ڈائریکٹرل جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خٹک نے مردان کے دیہی علاقوں کا دورہ کیا، ایک ہزار سہولیات کھیل کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی، محمد زاہد شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی جی سپورٹس نے دیہی علاقوں میں جاری کھیلوں کی مختلف سکیموں کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھیان میں سپورٹس کمپلیکس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے نوجوانوں کو عنقریب گھروں کی دہلیز پر کھیلوں کی معیار سہولیات میسر آئیں گی ، ہاتھیان سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن ہال، کرکٹ گرائونڈ، واکنگ ٹریک، مارشل آرٹس ہال بنائے جارہے ہیں۔ کھیلوں کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے لانے کے لئے موجودہ سہولیات کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ وظائف دیئے جارہے ہیں ۔ انجینئر احمد علی نے ڈی جی سپورٹس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کو اپنے مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔

Recent Posts

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی میں نمایاں کمی

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…

5 hours ago

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…

13 hours ago

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…

15 hours ago

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…

24 hours ago

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

2 days ago

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…

2 days ago