Categories: Sports

پشاور انٹر کلب ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں جان برادرز اور پینتھر نے میچ جیت لئے

پشاور (سپورٹس رپورٹر) پشاور انٹر کلب ون ڈے ناک آئوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جان برادرز اور پشاور پینتھر کلبوں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ پہلے میچ میں جان برادرز نے جان جونیئر کو 157 رنز ہرایا۔ جان برادرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے، سلمان شنواری 108 اور عثمان 82 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جان جونیئر کی جانب سے شاہ زیب آفریدی نے 3 ، بلال خان نے 2 اور عبداللہ خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں جان جونیئر کی ٹیم 22 ویں اوور میں 123 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، نجیب نے 36 اور اسامہ عالم نے 31 رنز بنائے، جان برادرز کی جانب سے زبیر نے 5 ، عثمان اور اعجاز نے 2، 2 جبکہ ذاکر خان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ احمد ندیم اور شکیل احمد نے امپائرنگ اور شہیر جمال نے سکورر کے فرائض انجام دیئے۔ دوسرے میچ میں پشاور پینتھر نے دائوزئی کلب کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔ دائودزئی کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 31 اوور میں 116 رنز بنائے، صفی اللہ 24 اور اظہر عثمان 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پشاور پینتھر کی جانب سے اسد علی خان نے 5، طارق خان نے 2 جبکہ عاطف رشید، ذکریا خان اور محمد آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پشاور پینتھر نے ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ذکریا خان نے 40 اور محمد آصف نے 33 رنز بنائے۔ دائودزئی کلب کی جانب سے ہلال احمد نے 2 ، وحید، عمید اور عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد فیاض اور مسعود آفریدی نے امپائرنگ اور نور محمد نے سکورر کے فرائض انجام دیئے۔

via: Saad Bin Awais


Recent Posts

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی میں نمایاں کمی

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…

5 hours ago

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…

13 hours ago

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…

15 hours ago

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…

24 hours ago

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

2 days ago

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…

2 days ago