Categories: Sports

انڈر16بین الاصوبائی فٹبال ٹورنامنٹ آخری مرحلے میں داخل

پنجاب،بلوچستان،خیبرپختونخواکے وائٹ اورریڈٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
پشاور( سپورٹس رپورٹر) پشاورکے طہماس فٹ بال گراونڈ پشاور میں جاری انڈر16نیشنل جونیئر گیمز کے سلسلے میں بین الصوبائی فٹبال ٹورنامنٹ آخر مرحلے میں داخل ہوگیا۔خیبرپختونخواکے وائٹ اورریڈٹیموں نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے ساتھ تمام دیگرٹیموں کوروندتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے پنجاب اوربلوچستان کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔گذشتہ روز خیبر پختونخواریڈ ٹیم نے ایک زبردست اورشاندارمقابلے کے بعدسندھ کوتین ایک سے شکست دیکرایونٹ کی سب سے مضبوط وٹاپ سیڈ ٹیم ہونے کابھی اعزاز حاصل کرلیا ہے سندھ کے خلاف کے پی ٹیم کاکھیل دیکھنے سے تعلق رکھتاتھا اگرچے سندھ کی ٹیم مقابلے سے قبل فیورٹ قراردی جارہی تھی تاہم میچ سے آغاز سے اختتام پرکے پی ٹیم نے اپنی گرفت میچ پرمضبوط رکھی پہلاہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے سے قاصر رہی تھی تاہم دوسرے ہاف کے آغاز پرسندھ کے دانش نے گول سکورکرکے اپنی ٹیم کوسبقت دلائی تاہم گول ہونے کے بعدکے پی ٹیم میں ایک نئی جان آگئی اوریکے بعددیگرتین گول کرکے سندھ کی ٹیم کوواپسی کاراستہ دکھادیا۔ کے پی کی جانب سے صفی اللہ نے دوجبکہ کینان احمد نے ایک گول سکورکیااس سے قبل کے پی کی ٹیم نے بلوچستان کے خلاف بھی ایک صفر سے کامیابی اپنے نام کی تھی میچ کاواحدگول کینان احمدنے بنایاتھااس سے قبل کے پی وائٹ ٹیم نے پنجاب کوایک صفرسے شکست دیکرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیاتھا پنجاب اوربلوچستان کی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرچکی ہے آج پہلا سیمی فائنل پنجاب اورکے پی ریڈ جبکہ دوسراسیمی فائنل کے پی وائٹ اوربلوچستان کے مابین سہ پہر ڈھائی بجے کھیلاجائے گا

via: Saad Bin Awais

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

18 minutes ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago