Categories: Sports

خواتین ڈے کے موقع پر پشاور سپورٹس کمپلیکس میں مختلف مقابلوں کا شاندار انعقاد

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ فیئرز خیبرپختونخوا اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے اشتراک سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خواتین میلہ گزشتہ روز پشاور کے قیوم سٹیڈیم میںمنعقد ہوا جس کا افتتاح ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس رحم بی بی ‘مس نجمہ قاضی ‘ خواتین کوچز آمنہ خان،فاطمہ،بشریٰ ،سائرہ خان سمیت کثیر تعدادمیں خواتین نے شرکت کی۔میلے میں خواتین کی سرگرمیوں کیلئے مختلف پروگراموں کا انعقا دکیاگیا اس میں خواتین کی ہاتھوں کے بنی ہوئی اشیاء کے سٹالزبھی لگائے گئے اس موقع پرکالجزکی طالبات کے مابین کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے بھی منعقد ہوئے جبکہ بیڈمنٹن’ٹیبل ٹینس ودیگر کھیلوںکے مقابلے بھی ہونگے۔ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کہاکہ خواتین کی مناسبت سے اس دن کو بھر پور اندازمیں منانے کیلئے یوتھ ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخوانے بہترین انتظامات کئے ‘قیوم سٹیڈیم کو خوبصورت اندازمیں سجایا گیا’افتتاحی تقریب کے موقع پر کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے بھی منعقد ہوئے جس میں گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار نے کامیابی اپنے نام کرلی’نحقی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘کبڈی میں سٹی گلبہار کی دونوں ٹیموں نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی’ بوری دوڑ ریس میں خیبرپختونخوا کی ربیعہ حسن نے پہلی ‘گلگت بلتستان کی نورین نے دوسری جبکہ پنجاب کی نایاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘سو میٹر ریس میں پنجاب کی مسرت شاہین نے پہلی ‘پولیس کی رخسانہ امان نے دوسری اور خیبرپختونکوا کی رانیا نواز نے تیسری پوزیشن حاصل کی’ میوزیکل چیئرکے مقابلوں میں پولیس کی اقصیٰ نے پہلی ‘بلوچستان کی سانیا نے دوسری اور اسلام آباد کی سمیرا نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

6 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

16 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

24 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago