Categories: Sports

خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے بیڈمنٹن مقابلے اختتام پذیر

پشاور( سپورٹس رپورٹر)محکمہ یوتھ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام خواتین کا عالمی دن کے مناسبت سے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، بیڈمنٹن مقابلوں فرنٹیئر کالج پشاور نے باچا خان کالج کو دو صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ ارشد حسین ، ڈائریکٹر سپورٹس رحم بی بی سمیت نجمہ ناز قاضی،شازیہ اسلم اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے منعقد ہ بیڈمنٹن کا فائنل فرنٹیئر کالج پشاور اور باچاخان کالج کے درمیان کھیلاگیا جس کے پہلے سنگل میں ایف سی کی امبرنے باچا خان کالج کی رانی کو اکیس گیارہ ، اکیس نو سے شکست دی دوسرے میچ میں سائرہ اور امبر کی جوڑی نے رانی اور سدر ہ کو اکیس سات ، اکیس سترہ سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، ٹیبل ٹینس مقابلوں میں کائنات ملک نے جویریہ کو کو گیار چھ اور گیارہ ساتھ سے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا ،آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے آرچری ، کبڈی ، ایتھلیٹکس ، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، رسہ کشی ، میوزیکل چیئر ، بوری ریس بھی منعقد ہوئے اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کہاکہ حکومت اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ صسوبے میں خواتین کوکھیلوںکو فروغ دیں تاکہ اس طرح ہماری خواتین آگے آئیں اور ملک وقوم کی ترقی میںاپناکلیدی رول اداکرسکے،انہوںنے کہاکہ آج ہم نے دنیاکو دکھایاکہ ہماری خواتین کیتنی قابل اور ذہین ہیں اگر انہیںمختلف شعبوںمیں اسی طرح کے مواقع دیئے گئے تو نشا اللہ ماضی کی طرح ہماری خواتین نے ملک کی ترقی کیلئے کام کیاانشا اللہ مستقبل میں اس سے زیادہ بہتر اندازمیں کام کرینگی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago