Categories: Sports

خیبرپختونخوا کے امم خواجہ نے نیشنل جونیئر انڈر16 ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا کے امم خواجہ نے نیشنل جونیئر انڈر16 ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی خواتین انڈر16 مقابلوںمیں واپڈا کی پرنیا نے سندھ کی حور کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔،مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندخان خٹک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اﷲ سیکرٹری عثمان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس امجد اقبال ، سینئر کوچ شاہ فیصل سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام جاری انڈر 16 نیشنل جونیئرگیمز کے سلسلے میں ٹیبل ٹینس لڑکوں اور لڑکیوں کے ایونٹس کا فیصلہ ہوگیا۔ انڈر 15 ٹیم ایونٹ میں خیبر پختونخوا نے پہلی، پنجاب نے دوسری اور آرمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انڈر 18 میں واپڈانے پہلی، خیبر پختونخوا نے دوسری اور آرمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انڈر 16 سنگلز میں خیبر پختونخوا کے امم خواجہ نے پہلی، پنجاب کے احمد نے دوسری اور خیبر پختونخوا کے حسیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انڈر 15 سنگلز میں خیبر پختونخوا کے شایان نے پہلی، حسیب نے دوسری اور پنجاب کے احمد نے تیسری، انڈر 18 سنگلز میں آرمی کے فیضان نے پہلی، خیبر پختونخوا کے امم نے دوسری اور واپڈا کے باسط نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکیوں کے انڈر 15 ٹیم ایونٹ میں سندھ نے پہلی، خیبر پختونخوا نے دوسری اور پنجاب نے تیسری، انڈر 18 میں سندھ نے پہلی، خیبر پختونخوا نے دوسری اور پنجاب نے تیسری پوزیشن، انڈر 16 سنگلز میں واپڈا کی پرنیا نے پہلی، سندھ کی حور نے دوسری اور سندھ ہی کی سمن نے تیسری، انڈر 15 میں سندھ کی حقہ نے پہلی، سندھ ہی کی حور نے دوسری اور سمن نے تیسری، انڈر 18 میں واپڈا کی پرنیا نے پہلی، سندھ کی ماریہ نے دوسری اور پنجاب کی شازمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

via: Saad Bin Awais

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

23 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago