Categories: Sports

خیبر پختونخوا نے نیشنل جونیئر انڈر16 ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

پشاور( سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا نے نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن مردوں کا ٹیم ایونٹ ٹرافی اپنے نام کرلی فائنل میںپنجاب کی ٹیم کو تین صفر سے شکست ، جبکہ خواتین ٹیم ایونٹ میں سندھ نے پہلی اور خیبرپختونخوا نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ضیاء اﷲ بنگش نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک ، ڈائریکٹرڈویلپمنٹ نعمت اﷲ ، ڈائریکٹرفنانس امجد اقبال ، شکیل خان ، صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدر کفایت اﷲ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، تفصیلات کے مطابق قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری نیشنل جونیئر گیمز کے سلسلے میں ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ کا فائنل خیبرپختونخوا اورپنجاب کے مابین کھیلاگیا جس میں مردوں کے فائنل میں خیبرپختونخوا کے امم خواجہ ، شایان ، حسیب نے پنجاب کے عثمان ، احمد اور عبداﷲ کو تین صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی ۔ لڑکوں کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا کے امم خواجہ نے سندھ کے رضا کو تین صفر، شایان نے حسن کو تین صفر اور حسیب نے زین کو تین صفر، دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے عثمان نے آرمی کے اذان کو تین صفر، احمد نے علی راشد کو تین ایک اور پارس نے عبداللہ کو تین صفر سے ہرایا۔ لڑکیوں کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا کی حبا نے آرمی کی بسمہ کو تین صفر، حلینہ نے ماہ تاشہ کو تین ایک، علیشبہ نے اذکا کو تین صفر سے، دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کی حور نے پنجاب کی حرا کو تین صفر، اور ثمن نے شازمہ کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

via: Saad Bin Awais


Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

24 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago