Categories: Sports

فرنٹیئر ماڈل سکول اینڈ کالج سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر

پشاور(سپورٹس رپورٹر)فرنٹیئر ماڈل سکول برائے طالبات ورسک روڈ کا سالانہ سپورٹس فیسٹیول گزشت روز منعقد ہوا جس میں طالبات اور ٹیچرز نے مختلف کھیلوں کے ایونٹس میں شرکت کی اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سکول چیئرمین ولید وسیم،پرنسپل کلثوم ضیائ، سپورٹس انچارج نازیہ علی دیگر شخصیات موجود تھیں

‘گزشتہ روز سپورٹس فیسٹیول میں ہونیوالے بیڈمنٹن کے ٹیچرز کے مقابلوں میں درشہوار’نائلہ اور نصیبہ نے کامیابی حاصل کی’ثمینہ وقاص ‘ثروت اور ملیحہ رنر اپ رہیں ‘تائیکوانڈو میں مہد نے پہلی پوزیشن حاصل کی’باسکٹ بال میں پرپل ٹیم ونر رہی اس میں مناہل’جویریہ ‘حفصہ ‘لائبہ ارو ایمن شامل تھیں’جماعت نہم سے سیکنڈ ائر کے بیڈمنٹن مقابلوں میں پنک ٹیم ونر رہی اس میں سائرہ’منال’مہک’عائشہ’کائنات اور صباحت شامل تھیں’ریس میں یسریٰ اول’سارہ دوئم اور فاطمہ سوئم رہیں

‘بوری دوڑ میں زینب نے پہلی ‘آمنہ نے دوسری جبکہ مدیحہ عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی’بیلون برسٹنگ مقابلوں یں عائشہ نے عریشہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی’آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور ماریہ ثمین نے کہا کہ طلباء و طالبات کے لئے کھیلوں میں حصہ لینا انتہائی ضروری ہے یہ ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کیساتھ انہیں سپورٹس مین سپرٹ ‘آگے بڑھنے کا جذبہ’عزم’ہمت سمیت دیگر صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر ماڈل سکول میں بہترین مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور امید ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Recent Posts

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…

7 hours ago

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی میں نمایاں کمی

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…

1 day ago

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…

2 days ago

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…

2 days ago

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…

2 days ago

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

3 days ago