پشاور(محمد سعد سے)خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد نے آر ایس او بنوں انور کمال برکی کے ہمراہ قاضی محب ہاکی سٹیڈیم اور سپورٹس کمپلیکس بنوں کا دورہ کیا جس میں انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کے مختلف حصے دیکھے اور ہاکی سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا انہوں نے آر ایس او سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے
بنوں سپورٹس کمپلیکس کی حالت بہتربنانے کے لئے بھی فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس سلسلے میں جلد ہی وہ صوبائی حکام سے ملاقاتیں کریں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے آر ایس او انور کمال برکی بھی بنوں میں کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور کام کریں گے ‘آر ایس او انور کمال برکی نے انہیں اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی دریں اثناء ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) زبیر خان نیازی ‘آذر ایس او بنوں انور کمال برکی ‘ڈی ایس او بنوں شفیق اور بنوں سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر احسان اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے’ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)زبیر خان نیازی نے قاضی محب ہاکی سٹیڈیم ‘آر ایس او آفس ‘سکواش کورٹس اور لان کورٹس کا بھی دورہ کیا اور انہوں نے سپورٹس کمپلیکس میں بہتری کے لئے تجاویز پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مل کر بنوں میں کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے کام کریں گے ڈپٹی کمشنر نے انہیں اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…
سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…