Categories: Sports

پاکستان ہلال احمرکرکٹ ٹیم نے سپورٹس رائیٹرز کوتین وکٹوں سے شکست دیدی۔

پشاور(محمد سعد سے) پاکستان ہلال احمرکرکٹ ٹیم نے ایک آسان ویکطرفہ مقابلے کے بعد سپورٹس رائیٹرزکرکٹ ٹیم کوتین وکٹوں سے شکست دیدی۔میچ کی اہم بات ریڈکریسٹ ٹیم کے ساجد خان کی عمدہ اور تباہ کن باولنگ تھی جنہوںنے اپنے تین اوورز میں دس رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوںکوآوٹ کیااورمین آف دی میچ قرارپائے۔اسلامیہ کالج پشاورکرکٹ گراونڈ پرکھیلے گئے میچ میںٹاس جیت کرپہلے میڈیاٹیم نے کھیلنے کافیصلہ کیاتاہم اسپورٹس رائیٹرز کی ٹیم مقررہ بارہ اوورز میں 87 رنز بناسکی سعد بن اویس، 36 عاصم شیراز 20 ،شہزاد12 اورعظمت چھ رنز کے ساتھ نمایاںسکور رہے ہلال احمر کی جانب سے ساجد نے پانچ اورذیشان انور نے دووکٹیں حاصل کیں جواب میں ہلا ل احمرکی ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف سات وکٹوں کے نقصان پرآخری اوور میں پوراکرلیاشہریار نے عمدہ کھیل پیش کیااورپچیس رنز کی دلکش اننگز کھیلی اشفاق22 اور ذیشان15 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے۔میچ کے اختتام پررجسٹراراسلامیہ کالج پشاور ڈاکٹرابرار نے ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اس موقع پرڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں ڈاکٹرابرارنے دونوں ٹیموںکوکھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت پرخوشی ومسرت کااظہارکیااورکہاکہ کھیل ذہنی وجسمانی نشوونما میں اہم وکلیدی کردار اداکرتی ہے اورہم سب کواپنی ذہنی وجسمانی نشوونماپرخصوصی توجہ دینی چاہیے۔

Pakistan Helal Ahmar vs Sports Writers Cricket Match at Islamia Collage Peshawar KP

Recent Posts

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…

6 hours ago

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی میں نمایاں کمی

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…

1 day ago

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…

2 days ago

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…

2 days ago

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…

2 days ago

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

3 days ago