Categories: Sports

محکمہ سیاحت و امورنوجوانان کا قومی سطح پر ای سپورٹس آن لائن مقابلے کرانے کا فیصلہ

پشاور:28جون2021(پ ر) محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام محکمہ امور نوجوانان خیبرپختونخوا نے ملک میں ای سپورٹس کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر قومی سطح پر ای سپورٹس کرانے کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں صوبے کے نوجوانوں کو ای سپورٹس کی جانب مثبت رجحان اور راغب کرنے کیلئے ای سپورٹس چمپئن شپ منعقد کی گئی تھی جس کی اختتامی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ ان مقابلوں کو آن لائن رکھا گیا تھا جبکہ حالات سازگار ہونے پر ان مقابلوں کاانعقاد صوبے میں قائم نوجوانان مراکز میں کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔ محکمہ امورنوجوانان خیبرپختونخوا اورخیبرپختونخوا ای گیمنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کے سلسلے میں آن لائن ای سپورٹس چمپئن شپ منعقد کی گئی۔ مقابلوں میں تین گیمز ڈوٹا 2، پپ جی اور ٹیکن 7شامل کی گئی تھی۔ای سپورٹس آن لائن چمپئن شپ میں فاتح کھلاڑیوں میں ڈوٹا2 میں پہلی پوزیشن والی ٹیم کیکاس کو50 ہزار، دوسری پوزیشن کرک کو 30 ہزار اور تیسری پوزیشن والی ٹیم ایم ڈبلیو بی کو 20 ہزار روپے نقد انعام دیئے گئے جبکہ پی جی مقابلوں میں پہلی پوزیشن والی ٹیم پورٹل کو 50ہزار، دوسری پوزیشن والی ٹیم 52 ایک ٹی ایم ڈبلیو کو30 ہزار اور تیسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم 4وی ایکس ٹی ایف ڈی کو20 ہزار روپے جبکہ ٹیکن 7 مقابلوں میں فاتح کھلاڑی عبدالرحمان کو30ہزار،دوسری پوزیشن والے حمزہ نویدکو20ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیو الے محمد شہریارکو 10 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

5 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

15 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

23 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago