پشاور( محمد سعد سے)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے جاری نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ میں متعدد میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اﷲ ، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد علی ، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان ، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان ، نائب صدر میاں صداقت شاہ ، انٹر نیشنل کوچز حیات اﷲ ، ندیم خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ مین جاری نیشنل جونیئر بیڈمنٹن مقابلوں میں گزشتہ روزانڈر 19 مرد سنگلز میں خیبر پختونخوا کے حسنین نے سندھ کے عبداللہ صدیقی کو 21-13، 21-18، ثنا اللہ نے پنجاب کے سن اسلم کو 21-12، 21-18، پنجاب کے رضا علی نے خیبر پختونخوا کے عفان خان کو 21-15، 23-21، عبدالمالک نے خیبر پختونخوا کے محمد زید کو 21-15، 21-15، خیبر پختونخوا کے اذلان شاہ نے پنجاب کے رمیز اسلم کو 21-18، 21-19، سندھ کے فضل الرحمن نے پنجاب کے حذیفہ شہزاد کو 21-6، 21-6، خیبر پختونخوا کے عمر جہانگیر نے آرمی کے ثاقب علی کو 21-17، 21-15، ملک دانیال نے پنجاب کے حسیب احمد کو 21-13، 21-12، میکائیل خان نے پنجاب کے محمد حنیف کو 21-10، 16-21 اور 21-15، آرمی کے محمد تیمور خان نے پنجاب کے عبید خان کو 21-15، 21-15، خیبر پختونخوا کے حمزہ خان نے سندھ کے حمزہ اشتیاق کو 21-19، 21-16، محمد عزیر نے پنجاب کے احمد آصف کو 21-14، 21-19، پنجاب کے عبداللہ عاصم نے بلوچستان کے کامل حیدر کو 21-11، 21-1، محمد ابراہیم نے پنجاب ہی کے حماد اسد کو 13-21، 21-16، 21-13سے ہرایا۔ انڈر 19 مرد ڈبلز پہلیرائونڈ میں پنجاب کے حسیب احمد اور احمد آصف نے سندھ کے محمد طہ اور حمزہ کو 21-15، 23-21، پنجاب کے محمد حنیف اور حارث فرید نے خیبر پختونخوا کے میکائیل خان اور محمد عزیر کو 21-15، 19-21، 21-17، عبدالمالک اور محمد ابراہیم نے پنجاب کے عبید خان اور اسد عاصم کو 21-19، 22-20، خیبر پختونخوا کے بلال جاوید اور محمد زید نے سندھ کے معظم طارق اور فرمان کو 23-21، 21-18، پنجاب کے رمیز اسلم اور حسن اسلم نے پنجاب ہی کے حذیفہ اور خذیمہ شہزاد کو 21-5، 21-9، پنجاب کے سچل شفیق اور شاہ یار علی نے بلوچستان کے عمران علی اور کامل حیدر کو 21-13، 21-16، خیبر پختونخوا کے عفان خان اور حمزہ خان نے پنجاب کے ملک غاصف اور حماد اسد کو 21-13، 21-14سے ہرایا۔انڈر 15 بوائز سنگلز میں پنجاب کے زین باجوہ نے آرمی کے محمد احمد کو 21-12، 21-6، پنجاب کے صائم علی نے پنجاب کے طاہر سبحانی کو 21-8، 21-18، سندھ کیمحمد مہد نے اسلام آباد کے محمد شاہ زین ملک کو 21-17، 21-12، خیبر پختونخوا کے سنگین نے پنجاب کے طیب سبحانی کو 21-13، 21-13، نجم الثاقب نے بلوچستان کے 21-14، 21-11، سندھ کے محمد ہاشم نے پنجاب کے محمد عبداللہ کو 21-19، 16-21، 21-9، پنجاب کے حسن شہزاد نے اسلام آباد کے محمد سلان کو 21-17، 21-15، پنجاب کے عبداللہ طاہر نے بلوچستان کے اسامہ کو 21-4، 21-3، خیبر پختونخوا کے محمد زید نے پنجاب کے واثق علی کو 21-4، 21-2، پنجاب کے محمد احمد نے اسلام آباد کے مرزا احمد حفیظ کو21-15، 21-12، بلوچستان کے ہارون نے سندھ کے سمیع اللہ ہاشمی کو 21-13، 22-20، آرمی کے ملک غاصف نے سندھ کے عبدالاحد کو 21-4، 21-1، خیبر پختونخوا کے تیمور خان نے بلوچستان کے علی کو 21-2، 21-5، اسلام آباد کے عامر حسن جنجوعہ نے پنجاب کے محمد سعد احمد کو 21-10، 21، 21-8، خیبر پختونخوا کے امان گل نے پنجاب کے فراز شہزاد کو 21-11، 21-8 سے، انڈر 17 سنگلز میں آرمی کے رائے عبدالمنان نے خیبر پختونخوا کے حاشر شاہ کو 21-16، 21-11، پنجاب کے احمد نیازی نے آزاد کشمیر کے میر معیز کو 22-20، 24-22، اسلام آباد کے ایم ابراہیم رشید نے خیبر پختونخوا کے مہران کو 21-10، 21-15، اسد آفریدی نے پنجاب کے عنایت فرید کو 21-13، 21-10، اسید گل نے سندھ کے عبداللہ ہاشمی کو 21-15، 21-18، عمیر خان نے سندھ کے معظم صدیقی کو 21-10، 21-15جبکہ پنجاب کے سعد عامر نے خیبر پختونخوا کے شمیر کرسٹوفر کو 21-6 اور 21-9 سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…