پشاور: {محمد سعد سے } 58 ویں نیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگئی ، واپڈا کے محمد علی لاروش اور ماہور شہزاد نے نیشنل سینئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے سنگلز ٹائٹل جیت لئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد علی چوہدری ،خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان ، سیکرٹری امجد خان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ ، کوچز حیات اﷲ ، ندیم خان سمیت دیگراہم شخصیات اس موقع پر موجود تھیں ،ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون ، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں 58 ویں نیشنل سینئر مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں ، واپڈا کے محمد علی لاروش اور ماہور شہزاد نے نیشنل سینئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے سنگلز ٹائٹل جیت لئے، فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں میں پانچ لاکھ روپے تقسیم کئے گئے۔ مرد سنگلز فائنل میں محمد علی لاروش نے واپڈا ہی کے عرفان سعید کو 15-21، 21-17 اور 27-25 سے جبکہ خواتین فائنل میں واپڈا کی ماہور شہزاد نے واپڈا ہی کی غزالہ صدیقی کو 21-6 اور 21-7سے ہراکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ مرد ڈبلز فائنل میں ایس این جی پی ایل کے مقیط طاہر اور این بی پی کے کاشف سلہری نے واپڈا کے عرفان سعید اور عظیم سرور کو 17-21، 24-22 اور 21-16 سے، خواتین ڈبلز فائنل میں ایس این جی پی ایل کی زبیرہ اسلام اور این بی پی کی پلوشہ بشیر نے واپڈا کی ماہور شہزاد اور غزالہ صدیقی کو 21-12، 17-21 اور 21-15سے جبکہ مسکڈ ڈبلز میں واپڈا کے محمد علی لاروش اور غزالہ صدیقی نے واپڈا ہی کے شعیب ریاض اور صائمہ وقاص کو 21-19 اور 21-17 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کئے۔آخری میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…