پشاور( محمد سعد سے) رائل پشاور پینتھرز کرکٹ کلب نے آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر پشاور انٹر کلب ون ڈے ناک آئوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا،مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی ہدایت اﷲ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اصغر علی ، سابق سینئر نائب صدر ملک فرمان علی ، ، ڈاکٹر فیصل ، شکیل خان ، پشاور بادشاہ کے صدر عمران اﷲ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ جمخانہ کرکٹ گرائونڈ پر تین ماہ سے جاری پشاور ڈسٹرکٹ ون ڈے کرکٹ ٹورنامٹ کا فائنل گزشتہ روز جمخانہ کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا گیا جس میں رائل پشاور پینتھرز کرکٹ کلب نے آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر پشاور انٹر کلب ون ڈے ناک آئوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ذکریا کو فائنل کا مین آف دی میچ، رائل پینتھرز کے اسد علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین بائولر، آئی سی ایم ایس کے سجاد ابراہیم کو بہترین بیٹسمین، سلمان آفریدی کو بہترین وکٹ کیپراور ملک سپورٹس کلب کے محمد عرفان کو ابھرتا ہوا بہترین بائولر، آئی سی ایم ایس کے زوہیب خان کو پہلے سیمی فائنل اور پشاور پینتھرز کے محمد آصف کو دوسرے سیمی فائنل کا مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔فائنل میں آئی سی ایم ایس کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے 35 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، زوہیب خان نے 61 ، سجاد ابراہیم نے 45 اور سلمان آفریدی نے 44 رنز بنائے۔ رائل پشاور پینتھرز کی جانب سے عبداللہ اور محمد آصف خان نے 2، 2 جبکہ اسد علی اور افضل نذیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پشاور پینتھرز نے مطلوبہ ہدف 31 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ ذکریا خان 80 ، محمد دائود 64 اور عاطف 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آئی سی ایم ایس کلب کی جانب سے جبران خان، اسلم قریشی اور عمران خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ارشد اقبال اور جمشید اقبال نے امپائرنگ جبکہ ندیم اختر نے سکورر کے فرائض انجام دیئے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…