پشاور( ممحمد سعد سے) یوتھ ایمپا ئورئنگ آل پاکستان نیشنل ماسٹرکپ ٹیبل ٹینس چیمئن شپ میںکانٹے کے مقابلے جاری ہیں’گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایرینا ہال میں جاری مقابلوں میں واپڈا اور آرمی کے کھلاڑیوں کی برتری برقرار رہی’ ‘چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سو سے زائد مردوخواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں’گزشتہ روز ضم اضلاع کے ڈائریکٹر سپورٹس پیر عبداللہ شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد عثمان خان ‘سینئر نائب صدر و آرگنائزنگ سیکرٹری کفایت اللہ خان ‘ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید جابر ‘ابصار ویلفیئر فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو ابصار علی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’پہلے اور دوسرے رائونڈ میں واپڈا کے شاہ خان ‘فہیم رضا ‘ایم عثمان ‘کے پی کے منظور خان ‘واپڈا کے منظور قریشی’آرمی کے عبید شاہ ‘ ریلویز کے ناضم اشرف’اسلام آباد کے عبداللہ نسیم ‘آرمی کے فیضان ظہور’شرجیل خطاب’واپڈا کے عبدالسلا م’آرمی کے اویس جمشید ‘واپڈا کے عبدالرحیم ‘شجاع علی’عاصم منیر ‘اسلام آباد کے ایم دانش’واپڈا کے باسط علی ‘شاہ زیب رضا ‘کے پی کے شایان فاروق’اسلام آباد کے عبداللہ ناصر’کے پی کے حسیب خان ‘واپڈا کے بلال یاسین’کے پی کے جابر ‘پنجاب کے عابد اقبال ‘واپڈا کے فہد خواجہ’کے پی کے امم خواجہ ‘کے پی کے عباس احمد ‘پنجاب کے ایم یوسف ‘واپڈا کے حفیظ الرحمان’آرمی کے ایم حمزہ’پنجاب کے عثمان امجد اور سندھ کے سعد ریاض نے کامیابی حاصل کی’ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان نیشنل ماسٹرکپ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، آزاد جموں کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا سمیت مختلف ڈیپارٹمنس کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں’ چیمپئن شپ یکم فروری تک جاری رہے گی چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح ایسوسی ایشن کے چیئرمین عظمت حنیف اورکزئی کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیار خان خٹک’رکن صوبائی اسمبلی ملک واجد اللہ خان مہمانان خصوصی ہونگے جو کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ‘سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…