Categories: Sports

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں نئی ہاکی آسٹروٹرف کا جائزہ لینے کے لئے انسپکشن کمیٹی قائم

پشاور(محمد سعد سے) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں نئی ہاکی آسٹروٹرف کا جائزہ لینے کے لئے انسپکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جو جلد ہی مختلف شہروں اور اضلاع میں نئی آسٹروٹرف کا جائزہ لے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کی انسپکشن کمیٹی کے کنوینئیر وخیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے گزشتہ روز پشاور میں میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ جلد ہی انسپکشن کے شیڈول کا اعلان کیاجائے گا ان کے ہمراہ انسپکشن کمیٹی کے دیگر ممبران میں سابق اولمپئن رحیم خان اور سابق انٹرنیشنل پلیئر یاسراسلام شامل ہیں’گزشتہ روز انسپکشن کمیٹی کے کنوینئر سید ظاہر شاہ کے ہمراہ انٹرنیشنل پلیئر و ممبر کمیٹی یاسر اسلام نے واضح کیا ہے کہ انسپکشن میں معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ‘کنوینئر سید ظاہر شاہ نے کہا کہ لیولنگ’سرفیس’بیس ہر چیز کا معائنہ کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ آسٹروٹرف کو بھی دیکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد انسپکشن کمیٹی تمام وزٹ مکمل ہونے کے بعداپنی جامع رپورٹ پیش کرے گی انہوں نے کہا کہ قوم کے پیسے کا ضیاع کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ہماری یہی کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو بہترین اور عالمی معیار کے مطابق کھیلوں کی سہولتیں میسر ہوں اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیںکی جائے گی انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ان منصوبوں میں کوئی غفلت کا مرتکب پایا گیا تو اسے سامنے لائیں گے انہوں نے کہا کہ چارسدہ’اسلامیہ کالج پشاور ‘ڈی آئی خان’ سوات اور دیگر جگہوں پر آسٹروٹرف کا جائزہ لیا جائے گا جس کے لئے جلد ہی شیڈول کا اعلان کریں گے ۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

9 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago