پشاور(محمد سعد سے)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوااسفیدیارخٹک نے کہاہے کہ پاکستان کی عالمی سطح پرکھیلوںمیں بلند مقام تب تک شرمندہ تعبیر نہیںہوسکتاجب تک ہمارے سرکاری وپرائیویٹ اسکولوں میںکھیلوںکی سرگرمیوں بڑھ نہیں جاتی بدقسمتی ہے آج سکول سپورٹس برائے نام حد تک رہ گئی ہے سکولز گراونڈ کوختم کردیاگیاہے ایسے حالات میں ہم پھرسے کھیلوںکے عالمی چپمپین بننے تودرکنار ان کے لے کوالیفائی تک کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے تاہم مایوس ہونے کی بجائے ایمانداری خلوص اوردل فشانی سے کام کریںتوناممکن کوممکن بنایاجاسکتاہے ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاوراسکریبل لیگ کے سلسلے میںپشاورکے فی میل ہائی،مڈل وپرائمری سکولوںکی پرنسپل ،ہیڈمیسٹریس اورسکول اساتذہ کے لیے منعقدایک روز اسکریبل آگاہی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا۔اس موقع پرڈائریکٹر پراجیکٹ ایک ہزارگراونڈز مراد علی مہمند اوراسکرائیبل ایسوسی ایشن کے جنرل سکرٹری وقاراحمد بھی موجود تھے۔اسفیدیار خٹک نے کہاکہ اسکولوںکے بچوںا وربچیوں کے لیے تمام کھیلوںکی سرگرمیاں خاص کراسکرائیبل ایک بہترین اورعمدہ کھیل ہے جس سے ان کی ذہنی نشوونمامیں اضاہہوگا۔انہوںنے اساتذہ کو سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی تما م سپورٹس سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی اورکہاکہ ہماری تما م سہولیات سے شہر کی تمام سکول فائدہ اٹھاسکتے ہیںاس موقع پرمرادعلی نے بھی خطاب کیااورکہاکہ اسکرایبل کوصوبے کانمبرون کھیل ہے ا س کے لیے تمام ترسہولیات بھی فراہم کریںگے۔وقارعلی نے کہاکہ اگرچے اسکریبل یور پ کاکھیل ہے تاہم پاکستان گذشتہ سال اسکرائبیل ک جونیئرز مقابلوں کاعالمی چمپین ہے اورہم مزید بچوں کواس کھیل میںلانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…