Peshawar: Zalmi Women's Cricket League announced in November
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی نے نومبر میں پشاور میں زلمی ویمن کرکٹ لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔ نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹرائلز اور گرلز کرکٹ کیمپ کا انعقاد، ٹرائلز میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہور مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ویمن کرکٹ لیگ میں خیبرپختنوخوانخواکی سات ٹیموں کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد سے بھی ایک ٹیم شریک ہوگی ۔ لیگ کے ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے راولپنڈی کے پوسٹ گریجویٹ کالج میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی ، اسلام آباد کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات شریک ہوئیں ۔وائس چانسلر فاطمہ جناح یونیورسٹی ڈاکٹر صائمہ حامد نے کہاکرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کی کاوشین قابل تحسین ہیں۔ ڈپٹی چیف نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن شبانہ نواز نے کہا کیمپ پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی جانب ایک اور اہم قدم ہے ۔ وزارت تعلیم کے سپیشل سیکرٹری محی الدین وانی نے کہا کھیل اور تعلیم کا وننگ کمبی نیشن پاکستان میں خواتین کے آگے بڑھنے کے لیے اہم قدم ہے ۔پشاور زلمی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عباس لائق نے کہا ویمن کرکٹ لیگ کے لیے پرجوش ہیں ۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…