Categories: Sports

پشاور میں خیبرپختونخوا اسپورٹس ہیروز ایوارڈز کی شاندار تقریب کا انعقاد

 

پشاور میں خیبرپختونخوا اسپورٹس ہیروز ایوارڈز کی شاندار تقریب کا انعقاد

پشاورلائیو (محمد سعد) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پہلی بار “سپورٹس ہیروز ایوارڈز” کی پروقار تقریب پشاور کے نشتر ہال میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ان کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا جنہوں نے قومی و بین الاقوامی سطح پر مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں 17 کھلاڑیوں کو خصوصی ایوارڈز جبکہ قائداعظم انڈر-21 گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفے کے چیکس دیے گئے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں نمایاں نام

ایمل خان (والی بال)

اسرار الحق (آرچری)

ناصر اقبال (سکواش)

باز محمد (کراٹے)

حمزہ رومان (ٹینس)

مراد علی (بیڈمنٹن)

محمد حمزہ خان (سکواش)

صفیان خان (ہاکی)

عنایت اللہ (ریسلنگ)

نور زمان (سکواش)

عثمان احمد (کبڈی)

افراز حکیم (ہاکی)

ماہ نور علی (سکواش)

تامین خان (ایتھلیٹکس)

عزرا فاروق (والی بال)

وجاہت اللہ خان (نیزہ بازی)

سکندرالملک (فری اسٹائل پولو)

صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شفاف بنیادوں پر 12 کروڑ روپے سے زائد کے انعامات دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل اور تعلیم ساتھ ساتھ لے کر چلنے کے لیے حکومت کھلاڑیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت جنوبی ایشیائی گیمز کے میچز کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے، اور ہم نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

24 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago