Khyber Pakhtunkhwa Games 2025 concludes with grand ceremony
پشاورلائیو (محمد سعد) محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جاری خیبرپختونخوا گیمز 2025 شاندار اور پروقار تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ اختتامی تقریب پشاور اسپورٹس کمپلیکس کے ایرینا ہال میں منعقد ہوئی، جہاں صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری اسپورٹس محمد ضیاء الحق، ڈی جی اسپورٹس عبدالناصر خان، ایڈیشنل ڈی جی اسپورٹس رشیدہ غزنوی، ڈائریکٹر آپریشنز اسپورٹس نعمت اللہ مروت اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
خیبرپختونخوا گیمز 2025 میں پشاور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گولڈ، 28 چاندی اور 17 کانسی کے تمغے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ہزارہ ریجن نے 15 گولڈ، 20 چاندی اور 25 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری، جبکہ کوہاٹ نے 13 گولڈ، 14 چاندی اور 27 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دیگر ریجنز کی کارکردگی کچھ یوں رہی:
ملاکنڈ: 10 گولڈ، 16 چاندی، 23 کانسی (چوتھی پوزیشن)
مردان: 7 گولڈ، 18 چاندی، 30 کانسی (پانچویں پوزیشن)
ڈی آئی خان: 6 گولڈ، 8 چاندی، 17 کانسی (چھٹی پوزیشن)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا میں جدید اسپورٹس کمپلیکس قائم کیے جائیں گے، جبکہ گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کا مقابلہ قائداعظم ٹرافی کے میڈل جیتنے والوں کے ساتھ کرایا جائے گا تاکہ مزید بہترین کھلاڑیوں کی شناخت ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ تمام تقرریاں اور فیصلے میرٹ پر ہوں گے، اور کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی کرنے والے کوچز کو فارغ کر دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پریشر میں آنے والے کھلاڑی کامیاب نہیں ہوتے، لہٰذا کھلاڑیوں کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے اور حوصلہ بلند رکھنا چاہیے۔
سیکرٹری اسپورٹس محمد ضیاء الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا گیمز میں خواتین کھلاڑیوں کو بھی مردوں کے برابر مواقع فراہم کیے گئے، اور حالیہ قائداعظم گیمز میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی قابل ستائش رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایونٹس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
تقریب کے آخر میں مختلف ریجنز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے۔ خیبرپختونخوا گیمز 2025 کی کامیاب تکمیل پر تمام کھلاڑیوں اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی گئی اور مستقبل میں مزید بڑے اسپورٹس ایونٹس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…