Categories: Sports

اعظم خان خیبرپختونخوا سکواش چیمپئن شپ کا آغاز

سکواش ہیروز کے نام پر چیمپئن شپ منعقد کرانے کا مقصد کھلاڑیوں کو لیجنڈز کے کامیابیوں سے روشناس کرانا ہے، قمر زمان

پشاور(سپورٹس رپورٹر) اعظم خان میل و فیمیل خیبرپختونخوا سکواش چیمپئن شپ 2023 پشاور سپورٹس کمپلکس کے قمر زمان سکواش کورٹ میں شروع ہوگئی جس میں 65 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں،چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح گزشتہ روز ورلڈ سکواش چیمپئن قمر زمان نے کیا اس موقع پران کے ہمراہ ایسوسی ایٹ سیکرٹری سجاد خلیل،ایگزیکٹیو ممبر شیر بہادر،فائنانس سیکرٹری وزیر محمد،چیف آرگنائزر منور زمان،سینئر کوچز طاہر اقبال اور وسیم موجود تھے،خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ اعظم خان میل اور فیمیل سکواش چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کے ٹاپ پلیئرز سمیت 65 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جس کے فائنل مقابلے 14 اگست کو منعقد ہوں گے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن قمر زمان نے کہا کہ اعظم خان کے نام پر چیمپئن شپ منعقد کرنے کا مقصد نئے کھلاڑیوں کو سکواش کے لیجنڈز کے کامیابیوں سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ اپنے ہیروز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو سکواش میں اس کا کویا ہوا مقام واپس دلا سکے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ جتنے بھی سکواش کے لیجنڈز ہیں ان کے نام پر باری باری ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر مہینے دو چیمپئن شپ منعقد کرائیں تاکہ سینئر اور جونیئر دونوں کو اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کی بھر پور مواقع ملے اور آگے جا کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔افتتاحی روز کھیلے گئے مقابلوں کے نتائج کے مطابق حفصہ یوسف نے سحرش نور کو، نمراہ عقیل نے روہنہ بابر کو جبکہ ثناء بہادر نے صدف فرہاد کو شکست سے دوچار کیا اسی طرح مردوں کے مقابلوں میں وقار محمود نے افاق خان کو،عمیر عارف نے عاصم شہزاد کو، خوشحال ریاض نے ذیشان گل کو شکست دے کر برتری حاصل کرلی،تاہم فواد حسین نے رضوان گل کو،حاشر کیفایت نے شاہ زیب کو شکست دے کر دوسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

8 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

16 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

17 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

19 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

21 hours ago