Bakhtiar Khan said the positive face of the province will go to the world with the visit of foreign delegates to tourist places
پشاور:01نومبر2022(پ ر)ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی بختیار خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سیاحت و ثقافت کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ غیرملکی مندوبین کی پشاور آمد اور یہاں کے سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح اس وجہ سے بھی ضروری تھی تاکہ یہ پشاور اورپاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو پیش کرسکیں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، محکمہ کھیل خیبرپختونخوا، بینک آف خیبر، پاکستان سپورٹس رائیٹرز فیڈریشن اور خیبرپختونخوا سپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے پشاورکے نجی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے صوبائی ثقافت کی رونمائی اورپشاور آئے ہوئے غیر ملکی مندوبین کیلئے محفل موسیقی کا انعقاد کیا جس میں روایتی رباب موسیقی سمیت گلوکاروں نے پرفارم کیا۔تقریب میں کوریا سے تعلق رکھنے والے صدرایشیئن سپورٹس جرنلسٹ فیڈریشن ہی ڈان جانگ (ہی ڈان جنگ)، نیپال سے نیرنجن (نرنجن)، سعودیہ عرب کے اواد بن مبارک (عواد بن مبارک)، سری لنکا کے راماکرشن کاروپائی (رامکرھنن کروپائیہ)، ملائیشیاء سے تعلق رکھنے والے اظہر اتن (اظہار اتن)، آزربائیجان سے الدر اسماعیلوف(ایلدار اسماعیلوف)، عمانیوئیل (ایمانوئل فینٹینین)، ہنگری کی آنا زیلاگئی(انا سلگی)، یورپ سے تعلق رکھنے والی نرگس محمودزادئے(نرگز محمود زادے ۔)، افغانستان اور دیگرممالک کے مندوبین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی بختیار خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورازم اتھارٹی صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئے سیاحتی مقامات کی آبادکاری سمیت سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے نئے منصوبوں پر عمل پیراہے۔ انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز، کیمپنگ پاڈز، ٹورازم پولیس، ٹورسٹ ریسٹ ایئریاز، ٹورسٹ ریزورٹ، جیپ ایبل ٹریکس اور دیگر کئی اقدامات شامل ہیں۔کانفرنس میں گزشتہ روز دس ممالک سے آئے ہوئے گیارہ مندوبین، ملک بھر سے ینگ سپورٹس جرنلسٹ اور دیگر شرکاء کیلئے محفل موسیقی کاانعقاد کیاگیا جس میں روایتی رباب موسیقی، گلوکاروں میں شاہد ملنگ اور سحرش خان نے پرفارم کئے جسے نہ صرف شرکاء محظوظ ہوئے بلکہ روایتی موسیقی نے شرکاء کو جھومنے پر بھی مجبور کردیا۔
International Peace and Sports Conference 2022
Peshawar is hosting a four-day International Peace and Sports Conference.
Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority arranged a cultural musical night at PC Peshawar, for the foreign delegates participating in the International Peace and Sports Conference. The participants were entertained by the traditional music of Rubab and the performance of local singers.
Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority, Khyber Pakhtunkhwa Sports Department, Bank of Khyber, AIPS Asia, and Khyber Pakhtunkhwa Sports Writers Association jointly organized a four-day International Peace and Sports Conference from 30th to 2nd November 2022 at PC Peshawar.
Director General KPCTA Bakhtiar Khan, Asian Sports Journalists Federation President Hee Din Jung from Korea, Niranjan from Nepal, Awad Bin Mubarak from Saudi Arabia, Ramakrihnan Karuppaih from Sri Lanka, Izahar Atan from Malaysia, Eldar Ismayilov from Azerbaijan, Emmanuel Fantanean from Hungary, Anna Szilagyi from Hungary, Nargiz Mahmudzade from Europe, and Delegates from Afghanistan and other countries and officials of KPCTA were present on this occasion.
On this occasion, Bakhtiar Khan said “We are taking adequate steps for the promotion of tourism and culture in Khyber Pakhtunkhwa. It is our first priority to provide safety and entertainment to foreign tourists delegates upon their arrival to Peshawar so that they could present a positive image of Peshawar and Pakistan to the world. While addressing the conference he further said that “for providing facilities to tourists the tourism Authority is implementing several new projects for the promotion of tourism in the province including the settlement of new tourist spots. There are several initiatives that have been taken, such as Integrated tourism zones, Camping pods, Tourism police, Tourist rest areas, Tourist resorts, jeep tracks, and many others.
Eleven delegates from ten countries, young sports journalists from all over the country, and other participants attended the conference.
Yesterday at the Cultural Night the audience were entertained by the traditional music of Rubab and the musical performance of local singers Shahid Malang and Sahrish Khan. The traditional music pushed some of the enthusiastic audience self-took part in the dance which added much excitement to the atmosphere.
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…