Categories: Sports

گورنمنٹ کالج پشاور نے انٹر کالجیٹ گیمز کرکٹ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

پشاور (سپورٹس رپورٹر) گورنمنٹ کالج پشاور نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج درگئی مالاکنڈ کو 29 رنز سے شکست دیکر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس کے زیر اہتمام جاری انٹر کالجیٹ گیمز کے کرکٹ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ گورنمنٹ کالج پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 پر رنز بنائے، زبیر 57، نصیب احمد 35 اور قاضی عماد الدین 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ درگئی کالج کی جانب سے محمد شاکر نے 3، محمد الیاس نے 2 اور زرک خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں درگئی کالج نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ زرک خان نے 30، کامران اکمل نے 38 اور وقار عالم نے 13 رنز بنائے۔ گورنمنٹ کالج پشاور کی جانب سے وقاص درانی نے 2، زبیر نے 3، عامر باچا، سلمان اقبال، عماد الدین اور انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ امپائرنگ کے فرائض ظہیر اللہ اور شہزاد احمد شاہ جبکہ سکورر کے فرائض ندیم اختر نے انجام دیئے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago