Categories: Sports

خیبر پختونخوا انٹر کالجیٹ گیمز، کرکٹ کے متعددد میچوں کا فیصلہ

پشاور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام جاری انٹر کالجیٹ گیمز میں کرکٹ کے متعدد میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔پہلے میچ میں گورنمنٹ کالج سوات نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کو 33 سے ہرا دیا۔

سوات کالج نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 122 رنز بنائے، اسامہ نے 82 اور محمد ایاز نے 12 رنز بنائے۔ بنوں کالج کی جانب سے شاہد خان، شاہ زیب اور فیاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بنوں کالج کی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنائے۔ کاشف 25، شاہد 13 اور زبیر 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سوات کالج کی جانب سے عباس علی اور اسامہ خان نے 2، 2 جبکہ ناصر خان اور فلک نور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے میچ میں ڈیرہ اسماعیل خان زون نے ہزارہ زون کو تین رنز سے ہرایا۔ ڈیرہ اسماعیل خان نے پہلے بیٹنگ کی اور 76 رنز بنائے، احتشام 19 اور باری 11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہزارہ کی جانب سے مزمل نے تین جبکہ محمد آصف اور ستار نے دو دو، تحسین اور حمزہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ہزارہ زون نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے، محمد آصف 32 اور طلحہ 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے احتشام نے دو، فود اور عبداللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ تیسرے میچ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مالاکنڈ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی کو 5 رنز سے ہرایا۔ مالاکنڈ کالج نے پہلے کھیلتے ہوئے 121 سکور کئے، انضمام 45، کامران 37 اور شکیل 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، صوابی کالج کی جانب سے عزیر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں صوابی کالج کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے، عزیر نے 60 اور اسماعیل نے 20 رنز سکور کئے۔ مالاکنڈ کالج کی جانب سے انضمام اور کامران نے دو دو جبکہ اختر نے وکٹ حاصل کی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

4 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

15 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

22 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago