وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں انڈر 21 گیمز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Muhammad Sohail Afridi formally inaugurated the Under-21 Games at the Peshawar Sports Complex.

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں انڈر 21 گیمز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

پشاور میں شروع ہونے والے انڈر 21 گیمز میں صوبے کے سات ریجنز سے 5 ہزار مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ گیمز میں مردوں کے 38 جبکہ خواتین کے 18 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں میں نظر آنے والا جذبہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مقابلے دلچسپ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے مزید مقابلے منعقد کیے جائیں گے اور بندوق کے بجائے کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم مکمل طور پر تیار ہے اور اس بار پاکستان سپر لیگ کے میچز پشاور میں کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے تمام ٹیموں کو بھرپور مقابلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی تمام ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا۔

محمد سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہے، تاکہ بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے اور کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں میں بھی صوبے اور ملک کا نام روشن ہو۔

وزیر اعلیٰ نے کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی دکھانے کی تلقین کی اور کہا کہ وہ انڈر 21 گیمز کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔


Tags:
· · · · · · · · · · · · · · · · · · · ·
Categories:
Sports

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور