پشاور(سپورٹس رپورٹر)کے پی آل پاکستان جونیئر بوائز سکواش چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا،پشاور سپورٹس کمپلکس کے قمرزمان سکواش کورٹس میں گزشتہ روز شروع ہونے والے چیمپئن شپ میں ملک بھر سے انڈر 15 کیٹگری کے 16 ٹاپ کھلاڑی شرکت کر رہیں ہے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر سکواش ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا و سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کے پی داؤد خان تھے
اس موقع پر ان کے ہمراہ سکواش لیجنڈ جان شیر خان، محب اللہ،امجد خان،کوچ منور زمان،طاہر اقبال عالم زیب سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں،ابتدائی روز کھیلے گئے میچز کے نتائج کے مطابق پہلا میچ خیبر پختونخوا کے عبیداللہ اور محمد طلحہ کے مابین کھیلا گیا جس میں 0-3 عبیداللہ نے برتری حاصل کرلی دوسرے میچ میں پی اے ایف کے اسد یحییٰ نے خیبر پختونخوا کے ریحان عالمگیر کو 0-3 سے شکست سے دو چار کیا اسی طرح تیسرے میچ میں کے پی کے محمد علی خان نے محمد انس سجاد کو دو کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے شکست دے دی،پنجاب کے عثمان طاہر نے خیبر پختونخوا کے محمد حبیب کو 0-3 سے کامیابی حاصل کرلی،
اسی طرح پنجاب کے کامران خان پنجاب ہی کے حبیب معظم کو 0-3 سے شکست دے دی،پی ایایف کے حمزہ خان نے پی اے ایف کے عبداللہ زمان کو ایک کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے شکست دے دی خیبر پختونخوا کے ملک عاصم نے پنجاب کے عمر فاروق بٹ کو 1-3 سے شکست دے دی،پی اے ایف کے حارث ذاہد نے کے پی کے ارمان علی شاہ کو 0-3 سے شکست سے دو چار کیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی سیکٹرری ہائیر ایجوکیشن داؤد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ساتھ سکواش کے لیجنڈس موجود ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور اب نوجوانان ان سے سیکھ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن تسلسل کیساتھ مختلف کیٹیگریز کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کر رہی ہے جس کا بنیادی مقصد ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے کیونکہ سکواش کے حوالے سے خیبر پختونخوا بڑا زرخیز ہے انہوں نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو ورلڈ چیمپئن یہاں ہمارے ساتھ موجود ہیں انہوں نے یہ مقام بڑی محنت کے بعد حاصل کیا ہی اس لئے آپ کو بھی محنت اور جذبے کامظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ مستقبل میں ہمارا صوبہ مزید چیمپئن پیدا کرسکیں۔
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…