Categories: World

مکہ مکرمہ:پاکستانی عمرہ زائرکے دل کی دھڑکن دومنٹ بندرہی؛طبّی عملہ نے جان بچالی

سعودی عرب کے طبّی عملہ نے المسجد الحرام ،مکہ مکرمہ میں عمرہ کے مناسک کے دوران میں ایک زائر کی معجزانہ طورپرجان بچالی ہے۔اس پاکستانی عمرہ زائر کی دل کی دھڑکن حیرت انگیز طور پردو منٹ تک بند رہی تھی۔

پاکستانی مریض کےعمرہ کی ادائی کے دوران میں اچانک دل کے وال(ایورٹک والو اسٹینوسس) بند ہوگئے تھے جس سے ان کے خون کا بہاؤ رُک گیا اور ان کے دل کی حرکت بھی بند ہوگئی۔

انھیں فوری طور پرالمسجد الحرام کے اندر واقع اسپتال لے جایا گیا اور ہنگامی طبّی امداد کے بعد وہاں سے مکہ مکرمہ کے شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کردیا گیا۔

وہاں، طبی عملہ نے مریض کاآپریشن کرنے سے پہلے سی ٹی اسکین سے حالت کی تشخیص کی-اس دوران میں مریض کا مصنوعی تنفس کے نظام کے سہارے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مریض مکمل صحت یاب ہونے تک اسپتال ہی میں رہا ہے۔

via: Al Arabiya Urdu

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

9 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago