Categories: Sports

سپورٹس فیسٹیول فار سٹیٹ چلڈرن 2026 کے مختلف مقابلوں کے نتائج جاری

سپورٹس فیسٹیول فار سٹیٹ چلڈرن 2026 کے مختلف مقابلوں کے نتائج جاری

پشاور۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام زمونگ کور چارسدہ روڈ میں جاری سپورٹس فیسٹیول کے دوسرے روز کئی مقابلے مکمل ہو گئے۔

سینئر فٹبال فائنل ایس او ایس پشاور اور زمونگ کور پشاور کے درمیان ہوا۔ مقررہ وقت میں میچ 2-2 سے برابر رہا۔ فیصلہ پلنٹی ککس پر ہوا جس میں ایس او ایس پشاور نے پانچ کے مقابلے میں سات گول کر کے کامیابی حاصل کی۔

جونیئر فٹبال میں پہلے سیمی فائنل میں زمونگ کور پشاور نے زمونگ کور ایبٹ آباد کو ہرایا۔ دوسرے سیمی فائنل میں زمونگ کور ڈی آئی خان نے اخپل کور سوات کو شکست دی۔ دونوں فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل آج ہوگا۔

طالبات کے جونیئر میوزیکل چیئر مقابلوں میں ملالہ نے پہلی پوزیشن لی۔ اساتذہ کے میوزیکل چیئر اور کھانے کے مقابلے دونوں میں میڈم عروسہ فاتح رہیں۔ طالبات کے کھانے کے مقابلوں میں ثناء نے کامیابی حاصل کی۔ غباروں کے مقابلوں میں نصرین، مریم اور ذکیہ کامیاب رہیں۔

فیسٹیول میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، کبڈی، باسکٹ بال، رسہ کشی، اتھلیٹکس، والی بال اور میوزیکل چیئر کے مقابلے جاری ہیں جنہوں نے بچوں کو بھرپور خوشی دی ہے۔

ایونٹ میں زمونگ کور پشاور، زمونگ کور ایبٹ آباد، زمونگ کور سوات، ڈی آئی خان کیمپس، اخپل کور سوات، ایس او ایس اور دیگر اداروں کے تقریباً پانچ سو سے زیادہ بچے حصہ لے رہے ہیں۔

فیسٹیول کی اختتامی تقریب 24 جنوری کو ہوگی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

15 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

22 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago