پشاور:13مارچ2023(پ ر)خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور دوست ویلفیئرفاؤنڈیشن کے تعاون سے ڈی ایچ اے پشاور میں ”پیار، پھول اور آپ” کے عنوان سے دوست فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور گلوکاروں نے نہ صرف اپنی آواز کا جادو جگایا بلکہ ساتھ ہی شرکاء کیلئے مختلف کھانے پینے کے سٹالز بھی سجائے گئے تھے۔
دوست ویلفیئر فاؤنڈیشن کی 30 سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہونے والے فیسٹیول میں نامور صوفی شاعر یوسف بشیرقریشی،گلوکاروں میں شاہد ملنگ، عبدالحنان، وجیہہ فاروقی اور جام بوائزنے شرکاء کو محظوظ کیا۔خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے اشتراک سے منعقدہ ایک روزہ فیسٹیول میں فیمیلیز اور نوجوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔فیسٹیول میں صوفی شاعر یوسف بشیر نے اپنی صوفیانہ شاعری سنائی جس پرسامعین نے یوسف قریشی کو خوب داد دی۔
گلوکارشاہد ملنگ کی جانب سے روایتی رباب موسیقی کی دھنوں نے نہ صرف شرکاء کو جھومنے پر مجبور کیا بلکہ شرکاء ان کے ساتھ گنگناتے بھی نظر آئے۔ فیسٹیول میں گلوکار وجیہہ فاروقی اور عبدالحنان نے بھی اپنے مشہور گانے پیش کئے۔ تقریب کے آخر میں پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان بینڈ جام بوائز نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم پولیس کے نوجوانوں نے سیکورٹی کی خدمات سرانجام دیں۔ فیسٹیول میں آئے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات کا انعقاد تفریح کا باعث ہے اور فیمیلیز کیلئے ایسے منفرد ایونٹس ہونا ضروری ہے۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…