Categories: World

عرب امارات: 5 سالہ ملٹی پل فیملی سیاحتی ویزا کیسے جاری ہوگا؟

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے حکام نے 5 سالہ ملٹی پل فیملی سیاحتی ویزا جاری کروانے کے لیے رہنما ہدایات اور شرائط جاری کی ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت شہریت کسٹم اور پورٹس سیکیورٹی کے وفاقی ادارے نے اسمارٹ سسٹم کے ذریعے 5 سالہ ملٹی پل فیملی سیاحتی ویزا متعارف کروایا ہے۔

کسی بھی ملک کے شہری مقررہ شرائط پور ی کر کے ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ فیملی ویزا ہولڈر کو 90 دن تک امارات میں قیام کی اجازات ہوگی، اس میں مزید 90 دن کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔متعلقہ مضامین / خبریں

وفاقی ادارے کے مطابق ویزے کے اجرا کی تاریخ سے 60 دن کے اندر امارات آنا ہوگا بصورت دیگر ویزا منسوخ کردیا جائے گا، 18 سال سے کم عمر بچے فیملی ویزے میں شامل ہوں گے جبکہ 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ویزے کے لیے علیحدہ درخواست دینا ہوگی۔

فیملی سیاحتی ویزے کا زر ضمانت 3 ہزار 25 درہم مقرر ہے، ویزا فیس جس میں ہیلتھ انشورنس شامل ہوگی 750 درہم ہے۔

ادارے نے فیملی ویزے کے لیے 9 شرائط مقرر کی ہیں، ان میں لیٹر ہیڈ پر جاری کردہ 6 ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ جس پر بینک کی مہر لگی ہوئی ہو، 4 ہزار ڈالر بینک بیلنس اور امارات سے ہیلتھ انشورنس کروانا شامل ہے، ویزے کا دورانیہ 180 دن ہوگا۔

ویزے کے اجرا کے بعد سال میں ایک مرتبہ مزید 90 دن کی توسیع کروائی جا سکے گی، ہر سال 90 دن کا حساب عیسوی کیلنڈر کے بجائے ویزے کے اجرا کی تاریخ سے ہوگا، ویزا ملٹی پل اور 5 سال کے لیے جاری کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ امارات میں مقررہ مدت سے زیادہ قیام کی صورت میں ویزا منسوخ ہو جائے گا۔

via: Khaleej Urdu

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

20 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago