Orphans in Zamong Kor tourist destinations
پشاور: 26 اپریل2023(پ ر) خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام زمونگ کور کے یتیم اور بے سہارابچوں کیلئے تین روزہ سیاحتی دورہ اختتام پذیر ہوگیا۔
بچوں نے عیدالفطر کی تعطیلات گلیات اور ہزارہ کے مختلف سیاحتی مقامات پر سیروتفریح میں گزاریں۔ بچوں کو شملہ پہاڑی، الیاسی مسجد، ہرنوں پارک، سجی کوٹ آبشار، نتھیاگلی پارک،لالہ زار پارک سمیت مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کرائی گئی۔
منیجر ایونٹس خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی حسینہ شوکت کا کہنا تھا کہ جس طرح عام شہریوں کی عیدالفطر ہوتی ہے ایسے میں یہ بچے بھی کسی سے کم نہیں۔ عید کی خوشیاں ان کے ساتھ اور حسین مقامات پر منانا اور ان کو یہ سہولیات فراہم کرنا ضروری تھا جس وجہ سے ان بچوں کیلئے خصوصی سیاحتی دورے کا انعقاد کیا گیا۔
دورے میں بچوں کی خوشیاں دیدنی تھی۔ انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر سیاحتی مقامات کے دورے کیلئے بچوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔بچوں نے ہرنوں پارک،نتھیاگلی پارک، سجی کوٹ آبشار سمیت تمام مقامات پر خوب کھیل کود میں حصہ لیا۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…