خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل ڈاکٹر نجیب اللہ نے کہا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق مشیر کھیل اور کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل ڈاکٹر نجیب اللہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کی۔
ڈاکٹر نجیب اللہ کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کروانے جارہے ہیں، پی سی بی اورجاوید آفریدی کے مشکور ہیں، جنہوں نے نمائشی میچ کی حامی بھری ہے۔
ڈاکٹر نجیب اللہ کا کہنا تھا کہ ہم ارباب نیاز اسٹیڈیم پی سی بی کے حوالے کرنا چاہ رہے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب اللہ سے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نجیب اللہ کی خواہش ہے کہ ارباب نیاز سٹیڈیم میں کرکٹ مقابلے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے تبادلے کے پروگرام کا جائزہ لیا ہے، خیبرپختونخوا کی ٹیمیں پنجاب آئیں گی اور پنجاب کی ٹیمیں خیبرپختونخوا جائیں گی۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے دونوں صوبوں کے کھیلوں میں بہتری آئے گی۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…