Categories: Latest News

خیبر پختونخوا: گھر بیٹھے ڈومیسائل بنوانے کیلئے آن لائن نظام متعارف

: کے پی کے حکومت نے عوام کی سہولت کے پیش نظرصوبے کے مختلف اضلاع میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا آن لائن نظام متعارف کرادیا ہے۔

ای ڈومیسائل نظام کے تحت اب کوئی بھی شہری گھر بیٹھے موبائل یا کمپیوٹر پر ویب سائٹ

cfc .kp.gov.pk

پر جاکر ڈومیسائل کے لیے درخواست دے گا اور مطلوبہ دستاویزات منسلک کرے گا۔

درخواست گزار نادرا جاکر اپنے فنگر پرنٹس دے گا اور یوں حکومت کے پاس درخواست گزار کا ڈیٹا محفوظ ہوجائے گا۔صوبائی حکومت کو ویلیج کونسل اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر شہریوں کے تمام کوائف دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں ناخواندہ لوگوں کے لیے حکومت کی طرف سے سینٹرز کھولے جائیں گے جہاں انہیں ای ڈومیسائل کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار سمجھایا جائے گا۔

مزید برآں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ڈومیسائل کو آن لائن کرنے کے بعد بتدریج اس کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا اور دو ماہ کے اندر ڈومیسائل کے اجرا کا پرانا طریقہ کار مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔

شہریوں نے گھر کی دہلیز پر ڈومیسائل ملنے کی سہولت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب زمینوں کے ریکارڈ اورڈومیسائل کے حصول کیلئے سندھ  بھرمیں بھی آن لائن سروس شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی معاونت سے صوبے میں زمینوں کے ریکارڈ اور ڈومیسائل کے حصول کے لیے آن لائن سروس کا آغاز کردیا ہے۔

سندھ کے شہری زمین کے فارم اورکھاتوں کی منتقلی کا فارم بورڈ آف ریونیوکی ویب سائٹ پر آن لائن بھر سکیں گے۔

آن لائن فیس ادائیگی کے بعد 3 دن میں مطلوبہ دستاویزات حاصل کی جا سکیں گی۔آن لائن نظام کے بعد شہریوں کو رجسٹرار دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔شہریوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں ، مسائل میں کمی آئیگی۔

via: Hum News

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

52 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago