Categories: Sports

پشاور یونیورسٹی کا اجلاس: انٹر ڈگری کالجز سپورٹس فیسٹیول آئندہ ماہ متوقع

پشاور یونیورسٹی کا اجلاس: انٹر ڈگری کالجز سپورٹس فیسٹیول آئندہ ماہ متوقع

پشاور (محمد سعد): پشاور یونیورسٹی کی اسپورٹس کمیٹی کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں انٹر ڈگری کالجز سپورٹس فیسٹیول آئندہ ماہ اکتوبر کے وسط سے نومبر کے آخر تک منعقد کرنے کی تجویز زیر غور آئی ہے۔ مقابلوں کے حتمی شیڈول کا اعلان اگلے اجلاس میں کیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت یونیورسٹی آف پشاور کے اسپورٹس سربراہ بحرکرم نے کی، جس میں مختلف کالجز کے پرنسپلز، ڈائریکٹرز اسپورٹس اور ڈی پی ایز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام الحاق شدہ کالجز کی ٹیموں کی لازمی شمولیت پر زور دیا گیا تاکہ کھلاڑیوں کو کھیل کے زیادہ مواقع میسر آئیں۔

اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں متفقہ طور پر پرنسپل ڈاکٹر سمیع الدین صدر اور اسسٹنٹ پروفیسر عبدالرشید انور نائب صدر منتخب ہوئے، جبکہ دیگر شرکاء کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

بحرکرم نے کہا کہ مقابلوں کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں گے اور کھلاڑیوں و آفیشلز کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دے گا اور مستقبل میں یہی کھلاڑی قومی و بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

9 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago