PSL 9: Board officials demand to hold matches in UAE due to general elections
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے انعقاد کے حوالے سے گورننگ کونسل کا اجلاس منگل کو لاہور میں طلب کرلیا گیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں پی ایس ایل کے وینیوز اور تاریخوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پی ایس ایل کی مجوزہ تاریخیں 8 فروری سے 24 مارچ ہیں تاہم ملک میں 8 فروری کو ہی عام انتخابات کی وجہ سے بعض فرنچائزز اور بورڈ آفیشلز لیگ کا یو اے ای میں انعقاد چاہتے ہیں۔
گورننگ کونسل کے اجلاس میں پلیئرز ڈرافٹ کی تاریخ اور میڈیا رائٹس کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔
میٹنگ کے ایجنڈے میں سروگیٹ ایڈورٹائزنگ بھی شامل ہے جس میں فرنچائزز کو حکومتی ہدایات کی روشنی میں اس سے باز رہنے کی ہدایت دی جائے گی۔ بعض فرنچائزز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس پر سروگیٹ کمپنیز کے لوگو ہٹا بھی دیے ہیں۔
تمام فرنچائزز کو اس حوالے سے حکومتی نوٹیفکیشن کی کاپی بھی بھیجی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سیروگیٹ ایڈورٹائزنگ پر پی ایس ایل کے دروازے مکمل بند ہونگے جبکہ آئندہ ایڈیشن میں کسی فرنچائز کو اجازت نہ ہوگی۔
نوٹیفکیشن سے متعلق ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہدایت نہیں ملی صرف مشورہ دیا گیا ہے۔ معاملے پر مزید غور کریں گے۔
via: Hum News
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…