Categories: Latest News

پشاور میں سڑکوں پر رہنے والے 5ہزار بچے توجہ کے منتظر

ویب ڈیسک – 13 نومبر 2023 : پشاور میں سڑکوں پر زندگی گزارنے والے بچوں کیلئے صوبائی حکومت عملی اقدامات اٹھانے میں ناکام ہوگئی ہے پشاور کے بیشتر مقامات پر یہ بچے دن رات سڑک کنارے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ امدادی اداروں اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹر بھی اتنی بڑی تعداد میں بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کی استطاعت نہیں رکھتی ہے
دو برس قبل قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال کی جانب سے صوبائی حکومت کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا تھا کہ پشاور میں 5ہزار بچے سڑکوں پر زندگی گزار رہے ہیں کمیشن نے سفارش کی تھی کہ بچوں کو تعلیم کی فراہمی سے گلیوں اور سڑکوں میں زندگی گزارنے والے بچوں میں کمی کی جاسکتی ہے ان بچوں کو نہ صرف مفت تعلیم بلکہ یونیفارم اور دیگر اشیاء کی فراہمی بھی بلا کسی تفریق کے فراہم کی جائے خیبر پختونخوا میں آوارگی کنٹرول ایکٹ کے رولز تیار کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاہم دو برس بعد بھی اس خط پر کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے بچوں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگیا ہے ۔

via: Mashriq Tv

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

3 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

13 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

21 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

23 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago