پشاور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے سلسلے میں ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے جمنازیم ہال میں شروع ہوگئے’
اس موقع پروائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس اور ڈی جی سپورٹس خالد خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر ٹرائلز کا آغاز کیاان کے ہمراہ چیف آرگنائزر’ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم’صدر پشاور یونیورسٹی سپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد’ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم نورزادہ’ ڈائریکٹر سپورٹس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان فاروق حسین’ایڈمن آفیسر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ ، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرخان،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس سلیم خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں’
وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی کو پہلے بیڈمنٹن اور اب ریسلنگ و ویٹ لفٹنگ کی میزبانی ملنا بڑا اعزاز ہے ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین سہولتیں فراہم کریں اور بہترین مقابلے منعقد کرائیں تا کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں ملک و قوم کانام روشن کریں’ٹرائلز میں پندرہ سے پچیس سال تک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں پشاور ڈویژن کے لئے لئے جانیوالے ٹرائلز میں گزشتہ روز ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ میںپچاس ‘پچاس سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی اور میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا ہر کیٹیگری سے چنائو کیا گیا
دس دس کیٹیگریز میں ہر کیٹیگری سے ایک ایک کھلاڑی کا انتخاب کیا گیا’کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے سلسلے میں اس سے قبل بیڈمنٹن کا فائنل رائونڈ پشاور یونیورسٹی کی میزبانی میں کامیاب کیساتھ منعقد کرایا گیا اور اب صوبہ بھر میں ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز کی نگرانی بھی پشاور یونیورسٹی کو دی گئی جو بہت بڑا اعزاز ہے’شیڈول کے مطابق مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں گیارہ مارچ کو ویٹس ہوں گے’ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت گیارہ سے پچیس سال کے کھلاڑیوں کو مواقع دئیے جارہے ہیں بارہ مختلف گیمز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ملک بھر میں شروع ہیں’
ریسلنگ کے ٹرائلز دس مختلف ویٹ کیٹیگریز میں منعقد ہورہے ہیں جو 57 کے جی سے لے کر 125 کے جی تک ہیں ہر کیٹیگری سے دس بہترین کھلاڑی اور دو باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائلز و لیگ کے ذریعے کیا جائے گا اس طرح پانچ ریجنز ‘اضلاع سے بارہ بارہ کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے اور مجموعی طور یر 72 کھلاڑی بنیں گے جو انٹر پراونشل مقابلوں میں شرکت کریں گے


