Categories: Sports

تین روزہ سپرلے میلہ (جشن بہاراں) اورکزئی 12 مئی سے شروع ہوگا

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، ٹورازم ونگ برائے ضم شدہ اضلاع اور پاک آرمی کے تعاون سے میلے میں مختلف اقسام کی روایتی اور غیر روایتی کھیلوں کے مقابلے، سیاحت و ثقافت سے متعلق سٹالز، اور بہت سی سرگرمیاں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوں گی۔

پشاور:29اپریل2023(پ ر) خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ٹورازم ونگ برائے ضم شدہ اضلاع اور پاک آرمی کے تعاون سے تین روزہ سپرلے میلہ (اورکزئی جشن بہاراں) 12 مئی سے خراشہ خوا ستوری خیل ضلع اورکزئی میں شروع ہوگا۔

جس کی اختتامی تقریب 14 مئی کو منعقد ہوگی۔ فیسٹیول میں چاروں صوبوں کے ثقافتی سٹالز سمیت ثقافتی کھانے کی اشیاء، کھیلوں کے مقابلوں میں نیزہ بازی، جیپ ریس، سائیکل ریس، کرکٹ، والی بال،پیراگلائیڈنگ، کراٹے، موٹو کراس ریس، بائیک ریس، رسہ کشی، پیرا جمپ،لیزر لائٹس شو، جمناسٹک جبکہ ثقافتی شو میں محفل موسیقی، روایتی خٹک ڈانس پرفارمنس، اس کے علاوہ مقامی شعراء اپنا کلام پیش کرینگے۔ فیسٹیول میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان نے اورکزئی میلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر سے قبل ضم شدہ اضلاع میں ڈسٹرکٹ اورکزئی کو سیاحوں کیلئے کھولا گیا جس میں عیدالفطر کے دوران ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نیضلع اورکزئی کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ اورکزئی میں کلایہ، سمانہ، گلستان قلعہ، فیروز خیل، زیڑہ، لنڈوک، نناوڑ غار، توئی خلہ آبشار اور سپینکئی سمیت کئی سیاحتی مقامات سیاحوں کیلئے کھولے گئے ہیں، جس کا مقصد اورکزئی میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں جشن بہاراں میلے کے انعقاد کا مقصد یہاں کے لوگوں کو سیاحتی و ثقافتی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے علاوہ سیاحوں کو اس جانب راغب کرنا ہے تاکہ یہاں سیاحت کے فروغ کیساتھ ساتھ مقامی افراد کا روزگار اور معیشت مضبوط ہو سکے۔

جون کے مہینے میں سمانہ اورکزئی کے مقام پر کیمپنگ پاڈز بھی نصب کردیئے جائینگے جس سے سیاح یہاں پر آرام دہ رہائش کیساتھ ساتھ دلکش مناظر سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔ رمضان کے مہینے میں یہاں کے مقامی نوجوانوں کو ٹور گائیڈ اور سیاحت سے متعلق ورکشاپ میں باقاعدہ ٹریننگ بھی دی گئی جس کا مقصد یہاں آنے والے سیاحوں کو خو ش آمدید کہنے سمیت نوجوانوں میں سیاحت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔

Recent Posts

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

10 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

17 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

19 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago