پشاور (سپورٹس رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کو انڈر 21 گیمز کے انعقاد اجازت دے دی گیمز 15 نومبر سے بیک وقت پشاور، مردان اور چارسدہ میں شروع ہوں گی جس میں تقریباً سات ہزار مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک نے ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ، ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی اور دیگر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرد کھلاڑی ہاکی، ٹیبل ٹینس، جوڈو، کراٹے، تائیکوانڈو، ریسلنگ، باسکٹ بال، جمناسٹک، ووشو اور وویٹ لیفٹنگ جبکہ خواتین کھلاڑی والی بال، نیٹ بال، اتھلیٹکس، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور کرکٹ میں حصہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرائلز پہلے ہی لئے گئے ہیں کھلاڑیوں کا ڈیٹا بیس بنایا گیا ہے کورونا کی وجہ سے گیمز کا انعقاد ملتوی کیا گیا تھا
کورونا میں کمی کے باعث وزیر اعلیٰ نے گیمز منعقد کرانے کی اجازت دے دی ہے، کھلاڑیوں کو منظور شدہ سکیم کے تحت انعامات دیئے جائیں گے، گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ۔ مختلف سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انڈر 21 گیمز کے بعد روایتی کھیل کرائے جائیں گے، خصوصی افراد کے کھیلوں کا بھی انعقا کیا جائے گا، خصوصی کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی، خصوصی افراد کے گیمز اس ماہ کے آخری ہفتے کرائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں میڈلز جیتنے والے 1200 کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے۔ ہاکی لیگ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیگ پہلا تجربہ ہے خامیاں ہوں گی جن پر نظر ہے خامیوں سے سیکھیں گے حکومت نے نجی شعبے کو کھیلوں میں شامل کیا ہے تین کمپنیوں نے ہاکی لیگ کی اونرشپ لینے کی پیشکش کی ہے لیگ کو ایک مستقل سرگرمی بنایا جائے گا، فٹ بال اور والی بال لیگ پر بھی سوچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے یکدم چیمپئن نہیں بنتے، انڈر 21 گیمز میں کارکردگی دکھانے والے کئی بچے قومی سطح پر کھیل رہے ہیں، مراد خان نے ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے حکومت اسے سپانسر کرے گی۔ کھلاڑیوں کے سامان کی خریداری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا پیسہ کھلاڑیوں پر ہی خرچ کیا جائے گا شوز ، کٹس اور دیگر سامان کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انڈر 21 گیمز کے سامان کا معیار یقینی بنانے کے لئے پی سی ایس آئی آر لیبارٹری سے رپورٹ لی ہے جو بھی کمپنی غیر معیار سامان فراہم کرے گی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…