Categories: Latest News

محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر 21 گیمز آج پشاور میں شروع ہوں گے

محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر 21 گیمز آج پشاور میں شروع ہوں گے

پشاور: محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر 21 گیمز آج بروز بدھ 4 فروری سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوں گے۔ گیمز میں صوبے کے 7 ریجن اور 36 اضلاع سے 5 ہزار سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

یہ بات ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر نے انڈر 21 گیمز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر آپریشنز جمشید بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس شاہ فیصل سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

ڈی جی سپورٹس کے مطابق انڈر 21 گیمز میں مردوں کے 38 جبکہ خواتین کے 18 مختلف کھیل شامل ہیں۔ مردوں کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس، کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس اور مردان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔ خواتین کھلاڑیوں کے مقابلے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ، شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور، پشاور بورڈ گراؤنڈ اور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔

مردوں کے کھیلوں میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سکواش، اتھلیٹکس، والی بال، کراٹے، فٹبال، جمناسٹکس، باسکٹ بال، باکسنگ، تائیکوانڈو، ہاکی، جوڈو، ہینڈ بال، ووشو، آرچری، جوجٹسو، ٹینس، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، سنوکر، لیکروس، ٹیک بال، ماس ریسلنگ، فٹسال، کک باکسنگ، باڈی بلڈنگ، فل کانٹیکٹ کراٹے، کبڈی، موئے تھائی، بیس بال، رسہ کشی، رگبی اور زورخانہ شامل ہیں۔

خواتین کے مقابلوں میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سکواش، اتھلیٹکس، والی بال، کراٹے، باسکٹ بال، تائیکوانڈو، جوڈو، ہاکی، نیٹ بال، کرکٹ، آرچری، ہینڈ بال، جوجٹسو، تھرو بال، فٹسال اور سافٹ بال شامل ہیں۔

ڈی جی سپورٹس نے ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور گیمز کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ انڈر 21 گیمز کی اختتامی تقریب 7 فروری کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔ گیمز کے دوران خصوصی افراد، پستہ قامت اور اسٹینڈنگ کرکٹ کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

9 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

13 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

21 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

22 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

1 day ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

1 day ago