Categories: Sports

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام سرحد ویمن چیمبر کی خواتین کیلئے دورے کا انعقاد

پشاور:16دسمبر2022(پ ر) خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم کے زیراہتمام سرحد ویمن چیمبر آف کامرس کی خواتین کیلئے خانپورڈیم کے سیاحتی مقام پر دورے کا انعقاد کیا گیا جہاں خواتین انٹرپرینیور کے سیاحت کی صنعت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

A Visual Journey of Pakistan – 1947 to 2022 – MUST WATCH

اس موقع پر خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے عہدیداران، ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر عزرا جمشید اور نائب صدر انیلا خالد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ سرحد ویمن چیمبر کی انٹرپرینیور خواتین کیلئے منعقدہ دورے میں تربیتی سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں خانپور ڈیم کے مقام پر خاتون نگہت حیدر کی جانب سے بنائے گئے سیاحتی مقام اور اسے چلانے سے متعلق خواتین کو بریفنگ دی گئی۔خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام دورے میں خواتین نے تربیتی سیشن کے علاوہ کشتی رانی، رسہ کشی اور مختلف صحت مند سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔

تربیتی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے نگہت حیدر کا کہنا تھا کہ اپنے خاوند کے ہمراہ ایک چھوٹے سے کاروبارسے آغاز کیا اور دن رات کی محنت سے آج ایک شاندار سیاحتی مقام سیاحوں کیلئے تعمیر کرلیا ہے۔ انٹرپرینیور خواتین اپنے مستقبل کیلئے مردوں کے ساتھ مل کر بہترین کاروبار نہ صرف تعمیر کر سکتی ہیں بلکہ اسے چلا بھی سکتی ہیں۔ صدر ویمن چیمبر عزرا جمشید کا کہنا تھا کہ خواتین کو گھر کے کاموں کیساتھ ساتھ آن لائن بزنس سمیت اس طرح کے کاروبار میں بھی آگے آنے کی ضرورت ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں بہترین سیاحتی مقامات موجود ہیں جہاں خواتین اس طرح ماڈل کے طور پر تعمیر کرکے اپنا کاروبار کا آغاز کرسکتی ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

14 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

21 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago