سٹی ٹوور میں 40 کے قریب بچے بچیوں کو چڑیا گھر پشاور، گورگٹھڑی ، سیٹھی ہاءوس، عجائب گھر پشاور کی سیر کرائی گئی، سیٹھی ہاءوس میں میجک شو سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔
پشاور:21اکتوبر2021(پ ر) خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی اور حیات آباد لائنز کلب کے باہمی اشتراک سے رانا چلڈرن سکول کے یتیم ، بے سہارا اور سٹریٹ چلڈرن کیلئے پھولوں کے شہر پشاور میں سٹی ٹوور کا انعقاد کیا گیا جس میں 40 کے قریب بچے بچیوں نے چڑیا گھر پشاور، گور گٹھڑی ، سیٹھی ہاءوس اور عجائب گھر پشاور کی سیر کرائی گئی ۔
محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام اور ٹریفک پولیس پشاور، وائلڈ لاءف ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقدہ سٹی ٹوور کا آغازچڑیا گھر پشاور سے ہوا جہاں ان بچے بچیوں نے نہ صرف جانوروں کی سیر و تفریح کی بلکہ پلے لینڈ سے بھی لطف اندوز ہوئے ۔
جس کے بعد گور گٹھڑی پشاور کی تفصیلی سیر کرائی گئی جہاں ریسرچ آفیسر احمد فراز نے انگریز دور حکومت کی موجود فائر بریگیڈ گاڑی ، گور گٹھڑی سے ملنے والے آثارقدیمہ کی اشیاء، ثقافتی لائبریری اور دیگر معلومات فراہم کی ۔ سیٹھی ہاءوس کے دورے کے دوران بچوں کیلئے میجک شو کا بھی انعقاد کیا گیا جسے بچوں نے خوب سراہا ۔ سیٹھی ہاءوس کے دورے کے بعدآخر میں عجائب گھر پشاور کی سیر کرائی گئی جہاں پری نوادرات، بدھا سٹوپہ ، سکے ، بدھ مت کے آثار اور دیگر تاریخی معلومات پر بریفنگ دی گئی ۔ سٹی ٹوور میں 7 سے 14 سال کی عمر کے بچے شریک تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ بچے ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان سرگرمیوں میں انہیں شامل کر کے ان کو بھی سیر و تفریح کے مواقع میسر کرینگے ۔ کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے ۔ نئے سیاحتی مقامات کےساتھ ساتھ موجودہ سیاحتی مقامات پر بھی کام جاری ہے ۔ سٹی ٹوورکے دوران خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے عہدیداران ، حیات آباد لیڈیز لائنز کلب کی شابانہ عبداللہ، انیلا خالد، زاہدہ غفور، بینش عرفان، رانا چلڈرن سکول کے عمر اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…