Categories: Uncategorized

سرفرنگا ڈیزرٹ ریس میں پشاور کی ذویہ خان کی تیسری پوزیشن

پشاور:19اکتوبر2022(پ ر)سکردو میں منعقد ہونے والی سرفرنگا سرد صحرا ریس (سرفرنگا ڈیزرٹ ریس) میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی ذویہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے فرنٹیئر کلب کی خاتون ممبر ذویہ خان اور دیگر ممبران نے چوتھی سرفرنگا سرد صحرائی ریس میں حصہ لیا تھا۔ملک بھر سے جیپ کے شوقین افراد پر مشتمل اس جیپ ریس کی خواتین کیٹیگری میں پشاور سے تعلق رکھنے والی ذویہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ذویہ خان نے 75 کلومیٹر کا ٹریک 1گھنٹہ اور 21 منٹ میں مکمل کرکے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ذویہ خان اس سے قبل کالام، ناران سنو کراس ریلی میں شرکت کرچکی ہیں۔ سکردو میں موجود سرفرنگا صحرا دنیا کی واحد سرد صحرا ہے جہاں اس ریس کا انعقاد ہوتا ہے۔ ریس میں کامیابی پر فرنٹیئر کے صدر بابر خان نے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صوبے میں خواتین کا اس طرح کے ایونٹس میں سامنے آنا اور پوزیشن لینا خوش آئند اقدام ہے۔ خواتین اپنی مہارت سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتی ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 hour ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

12 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

19 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

21 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago